3 اگست 2020 - 10:35
امریکہ کورونا وائرس کے نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے

مشیر کورونا وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وبا کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشیر کورونا وائٹ ہاؤس ڈیبورا برکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی میں کمی ہوئی ہے تاہم دیہی علاقے والوں کو کورونا کا شہر والوں جتنا ہی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاکتوں کے حوالے سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے اورامریکا میں مزید 49 ہزار کیسز  سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ سے اوپر چلی گئی جبکہ 6 لاکھ 92 ہزار 794 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲